گوجری فونیٹکس
قسط ۴
گوجری فونیٹکس
تحقیق از غنی غیور
final Cluster
حرف کے آخر میں دو مصمتے جمع ہونے سے بھی بہت سے الفاظ بنتے ہیں ان میں دندانی شفائی رکاوٹ اور دیگر تمام حالتیں ملتی ہیں
لفظ کیمپ ملاحظہ کریں اسکے آخر میں دو مصمتے یعنی consonants جمع ہوگئے ہیں
ایسے ہی چند الفاظ :
پلمپ ، پلم ( پلمنو) گند، کند(دیوار) دند، ٹھنڈ، ڈنٹ، ڈنڈ( شور) بینچ، پنچ
medial clusters درمیانی مجتمعے
کبھی دو مصمتے درمیان میں اکھٹے بھی وارد ہوتے ہیں جیسے
بدری ،خریدنو ،چٹکی ، چٹنی اکھڑانو،پتلاری ( پتلی ) ستھرو، بگھیاڑ،کھمچی (whip)
کُھسرو( eunuch یا نامرد ) کُھستو ( خستہ)پِھپھرو، چودھمو( چودھواں) گِدڑی ، لبنو ( ملنا) ٹبری ببڑانو یا ببڑیانو، مقابلو، گجری، رجوانو یا رجانو(تسکین دلانا) باگسوؤں ( safety pin) جانگلی یا جاگلی
کٹیو (کٹنو) کچروٹو ، گُلفو( کلائی) چِھچھلپ،پچھِیو،افراں ( اوپر کی طرف) کھائبو ( کھان پین) بھیڑیو،
کپڑو، چھِپرو، ڈاپھنو،
گٹکو، گتکو وغیرہ
تین مصمتوں کا اجتماع
گوجری میں تین مصمتے اکٹھے آکر بھی الفاظ بنتے ہیں یہ اختصاصی صورت ہے اور علم عروض میں اس کا مفصل بیان کیا جائے یہی وجہہ ہے کہ گوجری زبان کا مزاج بہت سی فارسی اور اردو بحور کو قبول کرنے کا متحمل نہیں ہے لیکن بہت سی بحور کو قبولا بھی ہے
مثالیں:
بامبلی باندری ، زندگی ( سونڈ نما بازو) انگلی، کتونگڑو، لانگری، منگنی، بنجلی ، پنجرو، پنجموں، ہندوانو، مندری،
وغیرہ
internal juncture اندرونی نقطۂ اتّصال
جنکچر، لسانیات میں، تقریر میں یکے بعد دیگرے دو حرفوں کے درمیان حرکت (منتقلی) کا طریقہ ہے۔ موڑ کی ایک اہم قسم suprasegmental phonemic cue ہے جس کے ذریعے سننے والا آوازوں کی دو دوسری صورتوں میں ایک جیسی ترتیب کے درمیان فرق کر سکتا ہے جن کے مختلف معنی ہوتے ہیں۔
پیالو ، کنالو ،دندلو ( بڑے دانتوں والا) ٹبّر دار، چن ۔ گرنو، کھرکھنو، شاگردنی ،چن گرنی، مستری، مسریانی ڈاکٹرینی، ملویانی افسریانی، چودھریانی وغیرہ
جنکچر درمیانی وقفہ ( pause) یہ وقفہ لفظ کو دوسرے لفظ سے ممیز کرتا ہے
جیسے
دھرویو ( گھسیٹا) تَرُویو ( miscarrige)
اوپر دیے الفاظ میں یہ پاز اسطرح سے ہے
منگ پوت ( منگپوت)
افسَ رِیانی ( افسریانی)
منس ٹَرِیانی ( منسٹریانی )
دن دَلو ( دندلو)
کھوا نی ( کھوانی)
چھِپ رو ( چھپرو)
لم مو ( لمو)
نَکم مو ( نکمو)
بند گوبھی ( بند گوبھی
ان میں کھلی اور صاف طور پر وقفہ عیاں ہے یہ وقفہ پوری طرح رکنا نہیں بلکہ انکی مدت ملی سیکنڈوں میں ہوتی ہے الفاظ میں
نئوکلس یا مرکز کو کبھی peak بھی کہتے ہیں یونی لفظ کا مرکزی حصہ جو کہ ذیادہ تر ایک مصوتا ہوتا ہے نئوکلس اور کوڈا مل کر لفظ کا وزن بناتے ہیں
ریت، میت کھیت، چیت وغیرہ الفاظ کا نئوکلس "اے" ہے
ایسے ہی
کِت، دِل ، مُل ، کُھل بُھل وغیرہ الفاظ
میں زیر اور پیش علی الترتیب نئوکلس ہیں
اوڈ روڈ ، کوڈ وغیرہ الفاظ میں (اَوْ) نئوکلس ہے اسی طرح مختلف الفاظ میں کبھی Dipthongs یعنی جب دو حرف مل کر ایک آواز بناتے ہیں Trithonghs یعنی جب تین حرف مل کر ایک آواز بناتے ہیں
پُر طنین آواز or Tesonant Sonorants
صوتیات اور صوتیات میں، ایک سونورنٹ یا گونج والی ایک پرطنین آواز ہے جو آواز کی نالی میں مسلسل، غیر ہنگامہ خیز ہوا کے بہاؤ کے ساتھ پیدا ہوتی ہے۔ یہ بیان کرنے کے آداب ہیں جو اکثر دنیا کی زبانوں میں بولے جاتے ہیں۔ صوتیں سونورنٹ ہیں، جیسا کہ
ناک سے ادا ہونے والے " " ج"مصمتے "م ج و ر اور "ن"
مثلاً جہاز ، جمال، مالی، سوالی ، روگ چینکلی ( see-saw) وغیرہ
لفظی جنکچر ( word juncture)
لفظوں کے درمیانی پاز الفاظ کے جنکچر سے تھوڑا ذیادہ ہوتا ہے
وہ اسکول ماں ہے
وے بہک ماں ہیں
وغیرہ
جاری جاری
Comments
Post a Comment