مراخے یا منہ راکھے تحریر :یار علی خان

مراخے /مؤرخ اس کو اردو میں تھو تھنی (Thothini)کہتے ہیں انگریزی میں Muzzleکہتے ہیںتھوتھنی پلاسٹک ،نائلن ،رسی کی بنی ہوئی جالی ہوتی ہے جس سے جانور کا منہ ناک کے اوپر لگایا جاتا ہے یہ جال کی شکل کا  اس لئے ہوتا ہے تاکہ ہوا آرام سے اندر جائے اور سانس لینے میں چغالی کرنے میں کوئی دقت نہ ہو ۔۔یہ Muzzle کتے کو بھی لگایا جاتا ہے تاکہ کاٹے نہ چھوٹے دودھ پینے والے بچھڑے اور اس کے ہم اقسام کو لگایا جاتا ہے تاکہ دودھ وقت سے پہلے نہ پی سکیں یہ کبھی کبھی لکڑی کے cross کا بھی بنایا جاتا ہے جس سے گھاس آرام سے کھا لیتے ہیں مگر جو ہی udder کے ساتھ منہ لگائے گا تو اس کی نوک اسے لگے گیگھوڑے اور دوسرے جانوروں کو لگایا جاتا ہے تاکہ زیادہ گھاس کھا کر بد ہضمی نہ ہویہ خاص کر گاوں میں بیلوں کے لئے بنایا جاتا ہے جب ان سے فصل بونے یا مکی وغیرہ بڑھی ہوتی ہے تو اس سے پھر ہل چلاتے ہیں جیسے عرف عام میں سعیل کہتے ہیں ۔۔اس وقت بیلوں کے منہ پر لگاتے ہیں تاکہ سعیل دیتے وقت ادھر ادھر گھاس کی طرف نہ جائیں اور مکی کو بھی نہ کھائیں ۔۔ادھر ادھر جانے سے مکی ٹوٹتی ہے جس سے فصل کو نقصان ہوتا ہے
محترم Dr-Anjum Awan صاحب فرماتے ہیں 
جان کی امان پاؤں تو میں بھی کچھ عرض کروں :

1. مراخا کی اصل" منہ راکھا " ہے جس سے یہ مُراکھا اور پھر مراخا ہو گیا؛ فصل کی حفاظت کے لئے جانوروں کے منہ پہ لگایا جاتا ہے؛ اسکا قریبی انگریزی لفظ mask یا muzzle ہو سکتا ہے@
2. مورخ یا مورکھ قدرے مختلف ہوتی ہے جس میں رسی کا ایک حصہ گانٹھ کی صورت میں ناک کے اوپر سے باندھا جاتا ہے اور مقصد ہوتا ہے جانور کو قابو میں رکھنا...
3. اسی مورکھ کی ایک قسم نکیل ہوتی ہے جو گائے بھینس یا اونٹ کے لئے استعمال ہوتی ہے. یہاں پہ رسی کو ناک میں سوراخ کر کے گذارا جاتا ہے...
4. لکڑی سے بنا ہوا قینچی کی صورت کا cross عام طور پر بچھڑے کے منہ پہ لگایا جاتا ہے تاکہ بے وقت دودھ نہ پی لے.. اسے ہمارے ہاں لاکڑا یا لاکڑو کہا جاتا ہے غالباً لکڑی کی نسبت سے...
5..توبرا یا توغرا ایک اناج یا بھوسے والا تھیلا سا ہوتا ہے جو بیل یا گھوڑے کے گلے میں باندھا جاتا ہے تاکہ ٹانگہ یا کولہو کے درمیان وہ اپنی خوراک جاری رکھ سکے، کبھی کبھی چمڑے سے بنا ہوا پانی کا تھیلا بھی استعمال کیا جاتا ہے 
.......جاری.......
محترمحمد یوسف مشہور صاحب فرماتے ہیں 
یمن چھ کاشر پاٹھی  ٹھوٹھہ ونان۔ داندن اوس متی آلہ ،متھ تہ مکایہ سیل دنہ وز یہ گنڈنہ یوان یتھ تم  گھاسہ کھینس کن لگتھ وقت ضائع کرہن نہ  یا مکایہ فصلس نقصان واتناوہن نہ
مراخا کو کشمیری ،،کوو،، کہتے ہیں۔ یہ عموما گاے کے بچے کو گائے کے ساتھ چرنے  کے دوران باندھا جاتا ہے تاکہ اس کو گائے کا دودھ پینے میں رکاوٹ پیدا ہو۔

Comments

Popular posts from this blog

گجراں کی زات

گوجرہ تخلیقات