رانا فضل حسین راجوروی

برضغیر ہند و پاک کی اعلی ترین علمی و ادبی شخصیات میں سے اک حاجی رانا فضیل حسین صاحب اج اس فانی دنیا سے رخصت ہوگیے۔ انالله واناالیه راجعون۔
اپ کسی تعارف کے محتاج نہ تھے، اعلی پایہ کے شاعر تھے، اعلی درجے کے ادیب تھے، معروف براڈکاسٹر تھے، اپ نے نشریات کی دنیا میں اپنا مقام بنایا گوجری نشریات کو نہ صرف شروع کیا بلکہ اس کے نوک پلک سنوار کر اک تاریخ رقم کی، بانپھل بانپھل پانی ، سانجھا دکھڑا کے علاوہ درجنوں کتابیں لکھیں۔
  اپ کے علمی و ادبی کارناموں سے دنیا واقف ہے، بحثیٹ انسان اپ بہت ہی شاندار شخصیت کے مالک تھے، خوش اخلاق، حلیم، زمین سے جڑے ہوے، درد دل رکھنے والے، اپ کی شاعری درر بھری شاعری ہے۔ اپ کے لکھے ہوے گیت کانوں میں رس گھولتے ہیں، 
   میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جنھیں اپ کو دیکھنے سننے اور ملاقات کا شرف حاصل ہوا، دو ملاقاتوں کا مختصر ذکر
اک بار جب.  ،2006 میں اپ کاروان امن قافلہ کے ہمراہ کشمیر تشریف لاے تو ادبی سنگت نے اپ کے اعزاز میں گورنمنٹ کالج اف ایجوکیشن ایم اے روڈ کے اڈیٹوریم میں تقریب منعقد کی اس بار پہلی ملاقات ہوئ، دوسری بار اکتوبر 2015 میں اپ دوبارہ تشریف لاے اس بار جناب اقبال عظیم چودھری کی رہاش گاہ کشنمبل کنگن میں ملاقات ہوئ، میرے ساتھ میرے دوست شبیر پسوال صاحب اور یونس کالوخیل صاحب بھی تھے بہت شفقت سے پیش اے، اس ملاقات کے دو روز بعد بابانگری وانگت شریف میں اپ کی امد پر اک بہت بڑی ادبی تقریب منعقد ہوئ جس کی صدارت حضرت میاں بشیر احمد لاروی نے فرمائ، اس روز منظر قابل دید تھا شروعاتی نشست میں جناب اقبال عظیم چودھری سٹیج سیکثری تھے اہل سخن کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ محفل کا سماں کیا تھا، نامور شعرا نے مشاعرہ میں اپنا کلام پیش کیا، جناب رانا فضیل حسین صاحب نے اخر میں اپنا کلام پیش کیا اس کے بعد حضرت بابا صاحب نے محفل سے خطاب فرمایا، تقریب کے بعد ہم نے ریڈیو کے لیے اک ادبی محفل ریکارڈ کی جس میں حاجی رانا فضیل حسین صاحب،  جناب اقبال عظیم چودھری، میاں سرفراز صاحب ، عبدلغنی عارف صاحب، محمد منشا خاکی صاحب شامل ہوے، جبکہ محفل میں ایاز سیف، جہانگیر اصغر صاحب، ریاض صابر صاحب، شبیر پسوال صاحب ، یونس کالوخیل صاحب اور راجوری سے تشریف لای ہوی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، وہ اک یاد گار محفل تھی۔
 زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا 
ہمیں سوگئے داستاں کہتے کہتے

Comments

Popular posts from this blog

گجراں کی زات

گوجرہ تخلیقات