Nasha Mukt Song


نشہ مکتی اینتھم /ترانہ
            "ہمارا بھارت، نشہ مکت بھارت"
سنو سنو اے دیش کے ویرو، جاگو وقت پکار رہا ہے،
نشہ مکت ہو اپنا بھارت، یہ سنکلپ پکار رہا ہے!
ہم بدلیں گے، دیش بدلے گا، ایک نیا اِتیہاس بنائیں گے،
مائی بھارت (MY Bharat) کے سنگ ہم، نشہ مکت یووا بن جائیں گے!
چھوڑو یہ جھوٹے نشے، جو جیون کو برباد کریں،
آؤ اپنے نوجواں ساتھیو، مِل کر ہم فریاد کریں!
ہاتھوں میں ہو علم کی مشعل، سپنوں میں وشواس ہو،
نشے کی اندھیاری رات مٹے، اور ترقی کا پرکاش ہو!
قدم بڑھاؤ، ہاتھ ملاؤ، ہم سب کو بیدار کریں،
وِکست بھارت (Viksit Bharat) کا یہ سپنا، مل کر ہم ساکار کریں!
جس مٹی میں جنم لیا، اس مٹی کا مان بڑھانا ہے،
کمزوری کو دور بھگا کر، طاقتور بن جانا ہے!
ہم دیش کے یووا، دیش کی طاقت، ہم سے ہی ہر راہ بنے،
نشہ مکتی کی اس آندھی میں، ہر اک نوجوان سپاہ بنے!
نہ مٹی میں رولیں گے خود کو، ہم امبر تک جائیں گے،
بھارت کے اس آنچل کوہم، خوشحالی سے سجائیں گے!
چلو اٹھو، آواز اٹھاؤ، نشے سے اب ناطہ توڑو،
صحت، ترقی، وشواس سے، اپنے من کا رشتہ جوڑو!
ہم بدلیں گے، دیش بدلے گا، ایک نیا اِتیہاس بنائیں گے،
بھارت کے ہم واسی سارے، نشہ مکت یووا بن جائیں گے!

Comments

Popular posts from this blog

گجراں کی زات

گوجرہ تخلیقات